پالیسی پرسپیکٹوز (جلد 13 نمبر2)
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے انگریزی زبان میں ششماہی علمی و تحقیقی مجلّے ”پالیسی پرسپیکٹوز“ کا تازہ شمارہ (جلد 13 نمبر2، 2016ء) پاکستان اور پاکستان سے باہر مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔ پالیسی پرسپیکٹوز تازہ ترین موضوعات پر آئی پی ایس کے تحقیق کاروں اور ایسوسی ایٹس کی علمی و تحقیقی کاوشوں کا نچوڑ ہے۔
HEC سے منظور شدہ اس جریدے کا تازہ شمارہ جن تحقیقی مقالات کو سمیٹے ہوئے ہے ان میں ”پائیدار ترقی کے اہداف: ایک مقامی نقطۂ نظر کی ضرورت“، ”اسلامی انشورنس: ارتقاء ماڈلز اور مسائل“، ”مشرقِ وسطیٰ کے پناہ گزینوں کا بحران: یورپ کا تین جہتی نقطۂ نظر“، ”Pan Arabism: حکمران اشرافیہ کا ایک آلۂ کار یا ایک سیاسی نظریہ“، ”امریکہ اور اسرائیل کے درمیان خصوصی نوعیت کی امداد پرمبنی تعلقات اور اس کے پاکستان پر مضمرات“، ”افغانستان: افراتفری کے درمیان سے امن کی تلاش “، ”گوادر: تاریخ کے آئینے میں“، ”جوہری توانائی کی سیکورٹی: ابھرتے رجحانات اور پاکستان“ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے پہلے تین سال (2013-2016) کے دوران پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم پر کارکردگی کا جائزہ بھی شامل اشاعت ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پرنٹ ایڈیشن کے ساتھ ساتھ پالیسی پرسپیکٹوز عالمی قارئین کے لیے JSTOR (www.jstor.org) پرپلوٹو جرنلز اور Asianet-Pakistan کے ذریعے Factiva اور منسلک بین الاقوامی ڈیٹا بیس پر بھی دستیاب ہے۔
جواب دیں