ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس کا بحریہ یونیورسٹی میں نیشنل سائبر سیکورٹی کے مسائل پر خطاب

123

ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس کا بحریہ یونیورسٹی میں نیشنل سائبر سیکورٹی کے مسائل پر خطاب

 Cyber Security session

21اکتوبر 2016ء کو بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ قانون نے ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس کو اپنے ہاں منعقد ہونے والی ایک گول میز کانفرنس میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی۔کانفرنس کا موضوع تھا ”نیشنل سائبر سیکورٹی کے مسائل: سائبر جرائم سے سائبر جنگجوئی تک“۔

جامع نوعیت کی اس نشست کا مقصد قومی سطح پر سائبر سیکورٹی کے لیے حکمت عملی کی ضرورت اور اہمیت بالخصوص قومی اسمبلی سے پاس کردہ سائبر کرائم بل پر بامقصد اور بھرپور بحث کرنا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس نے اس موقع پر “The Dynamics of War and Cyber Warfare” کے موضوع پر سیرحاصل خطاب کیا۔ انہوں نے تیزی سے ترقی کرتی سائبر دنیا کے چیلنجوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے اداروں کی ترقی، تکنیک اور انسانی وسائل کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے بھرپور وسائل مختص کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس میدان میں ایک جامع پالیسی اور فعال نقطۂ نظر کو اپنایا جا سکے۔

انہوں نے تجویز دی کہ اس کثیرجہتی دنیا کے معاملات سے نپٹنے کے لیے ایک علیٰحدہ مرکزی اتھارٹی (مثلاً نیشنل سائبر اتھارٹی) کے قیام کے لیے بہتر حکمت عملی وضع کی جائے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے