NCHD کے ساتھ” اساتذہ کے عالمی دن “پر مشترکہ سیمینار
آئی پی ایس لیڈ (The learning, excellence and development program of IPS) نے 5اکتوبر 2016ء کو نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ (NCHD)، وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ایک مشترکہ پروگرام میں ” اساتذہ کا عالمی دن “ منایا جس کا مقصد اساتذہ کے اس کردار کو سراہنا تھا جو وہ علم اور دانش کو پھیلا کر معاشرے کی ترقی میں ادا کرتے ہیں۔
راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف اسکولوں کے 140 سے زائد اساتذہ اور NCHD اسٹاف نے ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمٰن کے انتہائی پُراثرخطاب سے استفادہ حاصل کیا جس کا موضوع تھا ”استاد بحیثیت ایک رہنما“۔
سیمینار سے NCHD کی چیئرپرسن رازینہ عالم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن اقبال الرحمٰن نے بھی خطاب کیا۔
جواب دیں