ازبکستان کے سفیر کا دورہ آئی پی ایس
ازبکستان کے سفیر فرقت صدیق کی قیادت میں ایک تین رکنی وفد نے ۳۱ مئی کو آئی پی ایس کا دورہ کیا۔ وفد میں ازبکستان کی وزارت خارجہ کے ریسرچ اینڈ انالسز کوآرڈینشن سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل الدور اریپوو، اور سفارت خانے کے دفاعی اتاشی لطف اللہ شامل تھے۔ وفد نے ڈی جی آئی پی ایس خالد رحمن کے ساتھ خطے کی صورتحال، افغانستان میں امن و استحکام کے امکانات اور اسلام اباد اور تاشقند کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر آئی پی ایس کے لیڈ کوآرڈینیٹر عرفان شہزاد اور ریسرچ ٹیم کے ایک اور رکن معراج الحمید بھی موجود تھے۔ گفتگو کے دوران آئی پی ایس اور ازبکستان کے تحقیقی اداروں کے درمیان تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات بھی زیر بحث آئے۔
جواب دیں