اکبر سعید اعوان
میجر جنرل ریٹائرڈ اکبر سعید اعوان ایک اعلیٰ پیشہ وَر دفاعی ماہر اور علمی شخصیت ہیں، انہوں نے کئی بڑے عہدوں پر پاکستان کے متعدد باوقار تیکنیکی اور علمی اداروں میں خدمات انجام دی ہیں۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے گریجویشن کے بعد انہوں نے فوج میں کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرز میں کمیشن حاصل کیا۔ وہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے بیچلر آف سائنس (امتیازی) کی ڈگری حاصل کی اور پھر قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈیفنس اینڈ اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا۔
انہوں نے پاکستان کے کئی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں قیادت کے اہم عہدوں پر کام کیا۔ جیسے سربراہ کالج آف الیکٹریکل انجینئرنگ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد؛ پرنسپل واہ انجینئرنگ کالج، یونیورسٹی آف واہ؛ چیف انسٹرکٹر کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) راولپنڈی؛ ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اور پاکستان رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی پشاور۔
ان کی قومی سطح کی دیگر قابل ذکر ذمہ داریوں میں شامل ہیں: ڈائریکٹر جنرل کور آف مکینیکل انجینئرنگ، جی ایچ کیو؛ ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن آف ٹیکنیکل ڈویلپمنٹ (ITD)، جی ایچ کیو؛ چیف سائنٹسٹ اور ٹیکنیکل ایڈوائزر، وزارت دفاع؛ کمانڈنٹ، 502 سنٹرل ورک شاپ، راولپنڈی اور چیف آف بائیو میڈیکل انجینئر، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC)۔ انہوں نے ملک کے اندر اور ملک سے باہر بھی مختلف حیثیتوں میں کئی اہم ذمہ داریاں ادا کیں۔ ان کی دلچسپی کے خاص میدانوں میں انجینئرنگ ایجوکیشن مینجمنٹ، دفاعی ٹیکنالوجی میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، اندرونی اور بیرونی حوالے سے قومی سلامتی اور قومی ترقی کے مختلف امور شامل ہیں۔
جواب دیں