ترکی سے آئے مہمان
ترکی کے سرکاری ادارے ”ہائی کونسل آف ریلیجئس افیئرز“ (مذہبی امور کی اعلیٰ کونسل) کے صدر ڈاکٹر اکرم کیلس، مارمارا یونیورسٹی کے ڈاکٹر عبدالحامد برسک اور استنبول انٹرنیشنل کے ایم ڈی خالد اوغرلو 23 نومبر 2015ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں تشریف لائے اور آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن اور آؤٹ ریچ شعبہ کے سربراہ نوفل شاہ رخ سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
جواب دیں