استنبول سمپوزیم میں شرکت

GASAM Logo

استنبول سمپوزیم میں شرکت

istanbol

 ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن نے ترکی میں ہونے والے سمپوزیم میں شرکت کی جس کا عنوان تھا: ’’نیٹو کے بعد افغانستان کی صورتِ حال‘‘۔ یہ سمپوزیم استنبول میں ۶ اور ۷ مئی ۲۰۱۵ء کو ہوا۔ خالد رحمن نے اس موقع پر جو مقالہ پیش کیا، اس کا عنوان تھا: ’’افغانستان میں سیاسی استحکام اور سکیورٹی چیلنج‘‘۔

اس سمپوزیم کا اہتمام ترکی کے تحقیقی ادارے، جنوبی ایشیا اسٹریٹیجک ریسرچ سنٹر (GASAM) نے کیا تھا اور اس میں پاکستان، افغانستان اور ترکی سے اسکالرز نے شرکت کی۔ پاکستان سے جن دیگر اسکالرز نے شرکت کی ان میں افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسف زئی؛ پاکستان اسٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فخر الاسلام؛ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (IRS) پشاور کے ڈاکٹر محمد اقبال خلیل اور پاکستان کے سابق سفیر اشرف جہانگیر قاضی شامل ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے