مسلم ملکوں کے تھنک ٹینکس فورم میں شرکت

multidimet

مسلم ملکوں کے تھنک ٹینکس فورم میں شرکت

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن نے  ‘کثیر الجہتی سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے ‘  کے موضوع  پر اسلام آباد میں منعقد ہونے والےمسلم ممالک کے چھٹے تھنک ٹینکس فورم میں شرکت کی ۔ اس موقع پرانہوں نے اپنے خیالات کا اظہار ایک پریزنٹیشن کی صورت میں کیا جس کا عنوان تھا: ”ترقی اور انسانی ترقی: مسلم معاشروں کے لیے ایک مثالی حکمتِ عملی “۔

مذکورہ  دو روزہ کانفرنس کا اہتمام مشترکہ طور پر ترکی کے ادارے ٹرکش ایشین سنٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز (TASAM) اور پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد نے۷ اور ۸ مارچ ۲۰۱۵ء کو کیا۔ اس پروگرام میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی)  کے رکن ممالک سے اہلِ علم و دانش، تحقیق کاروں ، تھنک ٹینکس کے نمائندوں اور پالیسی ساز افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے