ڈائریکٹر جنرل کا دورہ ناروے

PRIO-Logo

ڈائریکٹر جنرل کا دورہ ناروے

 ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن نے 18 سے 19 دسمبر 2014ء کو پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اوسلو (PRIO) کی دعوت پر ان کی دوسری ایڈوائزری بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لیے اوسلو، ناروے کا دورہ کیا۔ یہ دورہ ان کے جاری منصوبے ’’نجی اسلامی انفاق اور غربت کے خاتمے کے طریقے‘‘ کی ایک کڑی ہے۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس اس منصوبے کے سات رکنی ایڈوائزری بورڈ کے رکن ہیں۔ ایڈوائزری بورڈ کے دیگر ارکان میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ آکسفورڈ ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی ڈاکٹر مسعودہ بانو، یونیورسٹی کالج لندن کے ڈاکٹر جوناتھن بین تھال، ویسلے کالج ماس چوسسٹس کے ڈاکٹر کرسٹو فر کینڈ لینڈ، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر حفیظ الرحمن، نسلی امتیاز کے خلاف ناروے سنٹر اوسلو کے شعیب سلطان اور ناروے یونیورسٹی آف لائف سائنسز کے انگرڈ نے بورگ نوریگرک شامل ہیں۔

اس دورے کے دوران خالد رحمن نے 18 دسمبر کو کلیدی مقرر کے طور پر ایک سیمینار سے بھی خطاب کیا جس کا عنوان تھا ’’رحمت یا رکاوٹ: مذہب اور پاکستان میں ترقی‘‘۔ اس سیمینار میں ان کے ساتھ ڈاکٹر مسعودہ بانو نے بھی خطاب کیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے