Awakened China Shakes the World and is now Pakistan’s Mainstay (Memoirs of a Diplomat)
مصنف: محمد یونس
جلد بندی: مجلّد
اشاعت: نومبر 2014ء
صفحات: 312
قیمت: 800روپے (پاکستان میں)
ناشر: آئی پی ایس پریس
مشتملاتk
تعارف:
محمد یونس سابق سفارت کار ہیں اور زیر نظر کتاب ان کے تجربات اور زندگی کی رعنائیوں پر محیط یادداشتوں کا مجموعہ ہے۔ کتاب کا پہلا حصہ ان دلچسپ اور بصیرت افروز ذاتی تجربوں پر مبنی ہے جو ملازمت کے اُس دور میں ان کی زندگی کا حصہ بنے جب ۱۹۵۳ء سے ۱۹۸۲ء تک وہ عوامی جمہوریہ چین میں سفارتی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہو رہے تھے۔
انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات کی بنیاد رکھنے اور ان کی تعمیر میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ وہ اس سارے عمل کے گواہ ہیں جس کے باعث یہ تعلقات آج مزید ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہیں۔ یہ خودنوشت انتہائی اہم انکشافات اور بنیادی معلومات پر مبنی ہے جو ہمیں پاک چین تعلقات کے تاریخی واقعات پر ایک گہرا مشاہدہ فراہم کرتی ہے۔
خود نوشت کا دوسرا اہم اور دلچسپ حصہ بینکاری کی دنیا کے اہم کردار آغا حسن عابدی اور ان کے شاہکار بی سی سی آئی کے عروج و زوال کا .تجزیہ ہے جس کے اندر کی کہانی بینک کا سینئر مشیرہونے کے ناطے ایمبیسیڈر یونس کے ذاتی مشاہدے میں تھی۔ کتاب کا آخری حصہ بھی ان کے علم و دانش کا آئینہ دار ہے۔ سیاسیات، تاریخ اور بین الاقوامی تعلقات سے دلچسپی رکھنے والے طالب علموں کے لیے یہ ایک مفید مطالعہ ہے۔
کچھ مصنف کے بارے میں
محمد یونس پاکستان کے ایک سابق سفیر ہیں جنہوں نے اپنی سفارتی ملازمت کا بڑا حصہ چین میں گزارا ہے۔ وہ وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ بی سی سی آئی سمیت مختلف تنظیموں کے ساتھ مشیر کی حیثیت سے وابستگی اور کینیڈا کی کیلگری یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے ہوئے انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ایک فعال زندگی بسر کی ہے۔
مصنف کی چند دیگر کتابوں کے عنوانات درج ذیل ہیں:
Bhutto and the Breakup of Pakistan, Reflections on China: An Ambassador’s View from Beijing, Introduction to World Politics, China: Emergence of a World Power, Has Marxism Failed? Historic Turns in the twentieth Century, Islam: A Threat to Other Civilizations, Foreign Policy: A Theoretical Introduction, South Asia: A Historical Narrative and Islam; Its Past and Present.
جواب دیں