پاکستان کا معاشی سفر ۔ ایک نئے نظام کی ضرورت
|
(Pakistan’s Economic Journey — A need for a New Paradigm)
پاکستان کے دو ماہرین معاشیات جناب فصیح الدین اور جناب اکرم سواتی کی مرتب کردہ اس کتاب میں پاکستان کی تاریخ کے ۶۲ برسوں کا معاشی جائزہ اس انداز سے لیا گیا ہے کہ قاری ہر ہر مرحلہ پر معیشت کے میدان میں پیش آنے والے اہم واقعات، فیصلوں، مسائل، مشکلات، مواقع، کامیابیوں اور ناکامیوں سے بخوبی آگاہ رہتے ہوئے آگے بڑھتا جاتا ہے۔
کتاب کی اہم خصوصیت پیشہ ورانہ انداز میں تجزیہ اور غیرجانبداری اور معروضیت کے تقاضوں کا اہتمام ہے۔ مصنفین کا فکری محور معاشی مستقبل کو بہتر بنانے کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ تمام ضروری اعداد وشمار کے ساتھ کتاب کا نظرثانی شدہ ایڈیشن پالیسی ساز حلقوں، اساتذہ اور طلبہ کے لیے بے حد مفید ہے۔
جواب دیں