قدرتی ذہانت سے مصنوعی ذہانت تک کا سفر
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں اسٹاف ڈویلپمنٹ پروگرام کے طور پر ’’قدرتی ذہانت سے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) تک کا سفر‘‘ کے عنوان سے ۳ اکتوبر ۲۰۱۴ء کو ایک علمی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
باہمی گفتگو اور سوال جواب سے بھرپور یہ علمی و تربیتی نشست وسیم اسرار احمد کے ساتھ منعقد ہوئی۔ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت، نیورل (Neural) نیٹ ورکس، فوزی لاجک (Fuzzy Logic) اور روبوٹ کی فیلڈ کے ماہر ہیں۔ انہوں نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی تاریخ، اس کے مختلف مراحل اور مستقبل میں اس کے ممکنہ استعمالات پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔
مہمان مقرر کے ساتھ آئی پی ایس فیکلٹی اور اسٹاف کی جانب سے عملی زندگی کے حقیقی مسائل اور اس ٹیکنالوجی کے استعمال پر بے تکلف گفتگو کا سلسلہ اس نشست کے دوران میں جاری رہا، خصوصاً اداراتی ترتیب و تنظیم، فیصلہ سازی اور مسائل کے حل کے پہلو سے اس جدید ٹیکنالوجی کے اطلاق پر گفتگو ہوئی۔
جواب دیں