’’کیریر کی دنیا‘‘ کی سیر: ایک سیمپوزیم
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے لرننگ، ایکسی لینس اینڈ ڈویلپمنٹ (IPS-LEAD) پروگرام کے تحت ۳۱ مئی ۲۰۱۴ء کو نصف دن کا ایک سمپوزیم منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام کو قائد سہولت کار یاسر مسعود آفاق نے کنڈکٹ کیا جو انتظامیاتی نفسیات میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اور ریسرچ ایجنسیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کے ساتھ ایس ایم نبیل امتیاز تھے جو کارپوریٹ اور اکیڈمک سیکٹر میں پاکستان اور بیرون ملک کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ نیز رافعہ تحسین تھیں جو انسانی وسائل (ہیومین ریسورس) کی معروف مشیر اور تربیت کار ہیں۔
پروگرام کے اصل مخاطبین طلبہ و طالبات، پیشہ ورانہ کیریر میں نئے داخل ہونے والے اور کیریر کے درمیان میں اپنی راہ بدلنے کا ارادہ رکھنے والے افراد تھے۔ گفتگو کا محور کیریر کے امکانات کا تعارف، رفتارِ کار، کیریر اور پروفیشن، پیشہ ورانہ رجحان کی خود تشخیصی، نیٹ ورکنگ اور انٹرنیٹ ورکنگ کی مہارت، پیشہ ورانہ انداز کا سی وی اور کور لیٹر تیار کرنا، درست مواقع کا اہدافی تعاقب وغیرہ امور تھے۔
سیمپوزیم کے شرکاء نے اپنی اندرونی امکانی صلاحیتوں کا شعور و ادراک حاصل کیا اور یہ کہ ان صلاحیتوں کو تزویراتی اور تکنیکی اعتبار سے کیریر پلاننگ کے بہتر فہم اور ترقی کے لیے کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ شرکاء جن اداروں سے آئے تھے ان میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، ایر یونیورسٹی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، SAFE، لاء اسٹوڈنٹس کونسل، پیسیفک مائنڈ شیئر فورم، ایچ آر ایس گلوبل، IPSOS، پاک قطر تکافل، پازیٹو پاکستان اور دیگر شامل ہیں۔
جواب دیں