مسلمان اور عالمگیریت کے چیلنجز
|
مسلمانوں کے نقطہ نظر سے عالمگیریت کے اثرات اور مضمرات کا جائزہ اس کتاب کا مرکزی عنوان ہے۔ اس میں عالم اسلام کے معروف اہلِ دانش کے مضامین کے ساتھ ساتھ نمایاں مغربی مفکرین کے مضامین بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ہر مضمون عالمگیریت کے کسی ایک نئے پہلو کا سیرحاصل احاطہ کرتا ہے۔ دنیا کے سمٹ جانے اور ایک گلوبل ولیج بن جانے کو اسلام کس نقطہ نظر سے دیکھتا ہے، اس میں مسلمانوں کے لیے کیا نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، اسلامی سوسائٹی کو کن نئے مسائل سے دوچار ہونا پڑا ہے، مسلمان ان مسائل و معاملات سے کس طرح بہترطور پر عہدہ برآ ہو سکتے ہیں؟ مسلم اہل دانش اور پالیسی ساز حلقوں کے لیے اس کتاب میں غور وفکر کا بہت سامان موجود ہے۔
جواب دیں