اداراتی اشتراک عمل
انسٹی ٹیوٹ اپنے رابطوں کو موثر بنانے کے لیے مختلف ملکی، غیرملکی اور بین الاقوامی اداروں سے باہمی تعاون اور اشتراک عمل کو بڑھانے کا متمنی ہے۔ اپنے قیام سے ہی ادارے نے متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی اور موثر رابطوں کا سلسلہ قائم کیا۔ رابطوں کے اس پروگرام میں بین الاقوامی سطح پر ہمارے شریک کار چند معروف نام یہ ہیں:
اسلامک ڈویلپمنٹ بنک، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک تھاٹ (IIIT) امریکہ، چائنیز ایسوسی ایشن فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ (CAFIU) چین، انٹرنیشنل سنٹر فار ریلیجن اینڈ ڈپلومیسی (ICRD) امریکہ، اسلامک فاونڈیشن برطانیہ، نارویجن چرچ ایڈ(NCA)، انسٹی ٹیوٹ آف ساوتھ ایشین اسٹڈیز، سی چوان یونیورسٹی، (چیندو) چین، ہارٹ فورڈ سیمینری امریکہ، دی ہنری ایل سٹمسن سنٹر برطانیہ، ہینس سیڈل فاونڈیشن جرمنی، کونارڈ ایڈنیور اینڈ فریڈرک ابرٹ سٹف ٹنگ جرمنی، مدینہ ٹرسٹ برطانیہ، اورانسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز ایران۔
علاوہ ازیں انسٹی ٹیوٹ کا جن جامعات اور علمی اداروں سے اشتراک وتعاون کا رشتہ رہا ہے یا اب بھی ہے ان میں چند نام یہ ہیں:
جامعہ پشاور، جامعہ پنجاب لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(UMT) لاہور، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA)، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی (IIU) اسلام آباد، ورلڈ آف اسلام ٹرسٹ، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک اسٹڈیز(ISS) اسلام آباد، ایوان ہائے صنعت و تجارت پشاور، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور گجرات۔
اداراتی سطح پر اشتراک وتعاون کے لیے ہم آج بھی تیار ہیں۔ باہمی بات چیت کے ذریعے طے کردہ موضوعات پر مشترکہ سیمینار، ورکشاپ، فیلڈ اسٹڈی اور دیگر تحقیقی سرگرمیوں کا پروگرام بن سکتا ہے۔
جواب دیں