احسان الحق
جنرل (ریٹائرڈ) احسان الحق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (JCSC) پاکستان کے سابق چیئرمین ہیں۔ ۲۰۰۷ء میں آرمی سے ریٹائر ہونے کے بعد سے جنرل احسان الحق مختلف کاروباری، علمی اور رفاہی سرگرمیوں میں شریک رہے۔ وہ اکثر بین الاقوامی اداروں، تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیوں کی جانب سے جغرافی- سیاسی، دفاعی اور سیکیورٹی مسائل پر اظہارِ خیال کے لیے مدعو کیے جاتے ہیں۔
دفاعی اداروں میں ان کی قابلِ قدر خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور نشانِ امتیاز(ملٹری) عطا کیا گیا۔
انہیں فرانسیسی حکومت کی جانب سے بھی ایک اعزاز(Chevalier de la Legion d)دیا گیا نیز سعودی عرب کی جانب سے ”شاہ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس“ عطا کیا گیا۔
جواب دیں