چین کے تھنک ٹینک وفد کا دورۂ آئی پی ایس

چین کے تھنک ٹینک وفد کا دورۂ آئی پی ایس

بیجنگ میں واقع ’معاصر عالمی مطالعہ کے چینی مرکز‘ (China Center for Contemporary World Studies CCCWS) کے وفد نے اپنے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ہوہاؤ کی رہنمائی میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ 
وفد نے جو کہ CCCWS فیکلٹی پر مشتمل تھا آئی پی ایس کی ریسرچ ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس نشست میں مشترکہ دلچسپی کے کئی امور پر گفتگو ہوئی جن میں افغانستان سے امریکہ اور اس کی اتحادی فوجوں کا انخلاء، 2014ء کے بعد کا منظر نامہ، اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کا کردار، مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کی صورتِ حال شامل تھے۔ 
اس بات کی اہمیت کو محسوس کیا گیا کہ چین اور پاکستان کے لوگوں کو براہِ راست رابطوں اور بات چیت کے ذریعے ایک دوسرے سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے مضبوط اور پرجوش تعلقات تعمیر کرنے چاہییں تاکہ ایک دوسرے کے بارے میں ان کے تصورات اور علم مغربی ذرائع ابلاغ کے مرہونِ منت نہ ہوں۔ 
علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کی ایک بڑی تعداد پر ایک جیسا مؤقف رکھنے کے باعث دونوں اداروں نے ایک دوسرے کے ساتھ بار بار اور فعال رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا جو کہ ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس خالد رحمن کے الفاظ میں موافق حالات، انصاف پر مبنی نظام اور پر امن دنیا کے لیے باہمی اور مشترکہ بصیرت افروز نقطۂ نظر کو حقیقت کا رنگ دینے میں رہنمائی کا کام کرے گا۔ 
نوعیت: آئی پی ایس کا دورہ
تاریخ: 12اکتوبر2013ء

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے