شخصی اور اداراتی نشوونما کے لیے دس روزہ ورکشاپ کا آغاز

شخصی اور اداراتی نشوونما کے لیے دس روزہ ورکشاپ کا آغاز

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے تربیتی پروگرام، آئی پی ایس لیڈ(IPS LEAD) کے تحت نوجوان پروفیشنلز اور کاروباری کمپنیوں کے لیے شخصی اور اداراتی نشوونما کے موضوع پر دس روزہ ورکشاپ 26اگست سے شروع ہوگئی ہے جو 6ستمبر2013ء تک جاری رہے گی۔
ورکشاپ کو اس طرح وضع کیا گیا ہے کہ اُن سافٹ سکلز کو پروگرام میں شامل کیا جائے جو روزمرہ زندگی کی ضروریات اور درپیش چیلنجوں کے ساتھ نپٹنے کے لیے ضروری خیال کیے جاتے ہیں۔ جو خیالات اور اقدار کو مثبت عمل میں تبدیل کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جن خاص صلاحیتوں کو پروان چڑھانا پیشِ نظر ہے ان میں ذاتی تعلقات بنانا، مؤثرابلاغ، اسٹریٹجی سطح کی سوچ، ٹیم کی تعمیر، اثرانداز ہونا چند قابلِ ذکر پہلو ہیں۔ یہ وہ مہارتیں ہیں جس کے نتیجے میں شخصی اور اداراتی مہارت کی معراج کو چھوا جا سکتا ہے۔ ذہنی صلاحیت، جذباتی اور پیشہ ورانہ نشوونما پر بھر پور توجہ اُن اداروں یا کاروباری کمپنیوں کی ترقی کا باعث بنتی ہے جن کی نمائندگی شرکاء کر رہے ہوتے ہیں۔

 

DSC 0884 DSC 1111

آئی پی ایس لیڈ کے پینل پر موجود معروف تربیت کار اور افراد میں ترغیب اور تحرک پیدا کرنے والے مقررین اس ورکشاپ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ ان میں خالد رحمٰن، سردار خالد، بشارت احمد، کامران کیانی اور عبدالصمد شامل ہیں۔ شخصی اور اداراتی امور پر عبور رکھنے والے نمایاں افراد بھی پینل مباحثوں میں شریک ہوں گے۔

 

DSC 1046

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے