آئی پی ایس اور رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت
آئی پی ایس اور رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی (RIPP) نے ۲۴جون ۲۰۱۳ء کو ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے تاکہ تحقیق کے پروگراموں، پبلک پالیسی ایجوکیشن اور استعدادکاری کے میدان میں متنوع موضوعات پر تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
مفاہمت کی اس یادداشت پر آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن اور ڈائریکٹر RIPP ڈاکٹر راشد آفتاب نے ایک تقریب میں دستخط کیے۔ یہ تقریب آئی پی ایس میں منعقد ہوئی اور دونوں اداروں کے متعدد کارکنوں نے اس میں شرکت کی۔
اس مفاہمتی یاد داشت کا مقصد آئی پی ایس اور RIPP کو ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں مشترکہ تحقیق اور تحقیق سے حاصل کردہ نتائج کی ترسیل و تقسیم، پالیسی سازوں اور ماہرین کے درمیان مکالمہ، مذاکرہ، نصاب کی تشکیل، فیکلٹی کے اشتراک، متنوع موضوعات پر تربیت، مشترکہ ڈپلومہ یا سرٹیفیکیٹ کورسز، ورکشاپس، سیمینار اور سہولیات اور وسائل کے اشتراک جیسے امور میں تعاون اور رابطہ کاری کے ذریعے باہم دلچسپی کےمیدان تلاش کیے جا سکیں۔
یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ RIPP رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے ایک شاندار مرکز کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔ اسے پبلک پالیسی کے دائرہ کار میں تعلیمی پروگراموں، تربیت، تحقیق اور مہارت کے حصول کی خاطر قائم کیا گیا ہے۔
جواب دیں