انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور نیشنل یوتھ اسمبلی میں مفاہمت

nayt

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور نیشنل یوتھ اسمبلی میں مفاہمت

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اور نیشنل یوتھ اسمبلی نے 28ستمبر 2012ء کو ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ یہ مفاہمتی یادداشت انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے وضع کردہ پروگرام قیادت، امتیاز اور ترقی (LEAD)کا ایک حصہ ہے۔
نیشنل یوتھ اسمبلی (www.nya.com.pk)ملک کے اندراور سمندرپار پاکستانی نوجوانوں میں اپنی نمائندگی رکھتی ہے۔ 2011ء میں قائم ہونے والی یہ تنظیم رجسٹرڈ ہے اور غیر نفع اندوز مقاصد اور قومی جذبۂ خدمت کے تحت رضا کارانہ کام کر رہی ہے۔ جس کامطمح نظر نوجوانوں کا روشن مستقبل تعمیر کرنا ہے۔ نیشنل یوتھ اسمبلی گونا گوں پس منظر کے حامل نوجوان پاکستانیوں کی ایک مثالی پارلیمنٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔
آئی پی ایس اور NYAکے درمیان ہونے والی اس مفاہمتی یادداشت میں اس بات پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مختلف نوعیت کے معاملات پر مشترکہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔نوجوان نسل کو معاشرے میں زیادہ مؤثر رول ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے علم، خیالات، روایات اور عمومی صلاحیتوں میں اضافے اور ترقی کے لیے مختلف نوعیت کے تربیتی پروگراموں اور سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس مفاہمت سے آئی پی ایس کے نقطۂ نظر کو باہر کی دنیا میں سمجھنے اور اطلاقی تحقیق کے میدان میں اپنی بات نئی سوچ کے حامل نوجوان طبقے تک پہچانے میں معاونت حاصل ہوگی۔
یادداشت پر نیشنل یوتھ اسمبلی کے صدر حنان عباسی اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے سینئر منیجر افضال نوید نے دستخط کیے۔ آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن اور منیجر آؤٹ ریچ نوفل شاہ رخ دیگرعہدیداران کے ہمراہ موقع پر موجود تھے۔

NYA1

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے