وفاقی بجٹ ۱۳۔۲۰۱۲ء : ایک جائزہ
مالی سال ۱۲۔۲۰۱۳ء کا بجٹ موجودہ حکومت کی طرف سے پیش کیا جانے والا مسلسل پانچواں بجٹ ہے جو کسی بھی منتخب حکومت کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔ ملکی معیشت کے پانچ مسلسل سالوں کے لیے، جو کہ ایک خاصا لمبا عرصہ ہوتا ہے، انتظام چلانے کا موقع ہاتھ میں ہونے کے باعث یہ حکومت اچھی طرح اس پوزیشن میں تھی کہ ملک کو درپیش معاشی مسائل کا اگر خاتمہ نہ سہی تو ان میں نمایاں کمی اور عوام کی معاشی مشکلات کے کسی حد تک خاتمے کے لیے کچھ اقدامات سامنے لاسکے۔اس آخری بجٹ کے ساتھ یہ موقع بھی حکومت کو میسر تھا کہ وہ ملکی معیشت کے بنیادی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے معاشی نمو اور استحکام کی بنیاد رکھنے کے لیے کچھ اقدامات سامنے لاسکے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد کی ٹاسک فورس کی جانب سے تیار کردہ وفاقی بجٹ ۱۲۔۲۰۱۳ءکا زیر نظر جائزہ اسی پس منظر میں تیار کیا گیا ہے۔
جواب دیں