میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ 2018 میں آئی پی ایس کے جنرل منیجر آپریشن کی شرکت

Maritime-Security-Workshop-2018

میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ 2018 میں آئی پی ایس کے جنرل منیجر آپریشن کی شرکت

Maritime-Security-Workshop-2018 

آئی پی ایس کے جنرل منیجر آپریشنز نوفل شاہ رخ، جوحال ہی میں آغاز کیے گئے  میری ٹائم سٹڈی فورم (MSF) کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں،  نے دوسری میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ (MARSEW-2018) میں سرکاری دعوت پر شرکت کی ۔ اس سالانہ ورکشاپ کا اہتمام ’’ نیلی معیشت-خوشحال پاکستان‘‘ کے موضوع  کے تحت پاکستان نیوی وار کالج لاہور نے-20 12 دسمبر 2018 ءکو کیا تھا۔

اس ورکشاپ میں پارلیمنٹ کے منتخب ارکان ، پالیسی سازوں، بیوروکریٹس ، کاروباری اور صنعتی رہنماؤں، دانشوروں، میڈیا کے افراد اور تحقیق کاروں نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا بنیادی مقصد پاکستان کے لیے بحری شعبے کی اہمیت کو نمایاں کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کو اس فہم و شعور سے روشناس کروانا بھی ہے جو ’’بحری اہمیت سے عدم واقفیت ‘‘ کے سبب اس شعبے کو کوئی مقام دے ہی نہیں پایا۔

ورکشاپ کے شرکاء کو  جہاں لیکچرز میں شرکت کرنے ، پالیسی سازی کی مشقوں اور میری ٹائم سے متعلق موجودہ دور کے بہت سے پہلوؤں پر گفتگو میں حصہ لینے  کا موقع ملا وہیں انہوں نے نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد،بھارتی بارڈر کے نزدیک کریک اور کوئسٹل بیلٹ  میں گہرے  پانی کی بندر گاہ گوادر، جناح نیول بیس اور اورمارہ کا دورہ بھی کیا۔ ان کے علاوہ کراچی پورٹ  ٹرسٹ، نیول ڈوکیارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس جیسے دیگر مقامات  بھی اس دورے کاحصہ تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے