تبدیلی مذہب کے باعث ہندو شادی کا اختتام: ہندو شادی بل 2016ء

hindu mar

تبدیلی مذہب کے باعث ہندو شادی کا اختتام: ہندو شادی بل 2016ء

 پاکستان کی پارلیمنٹ ہندو شادیوں کے لیے قانون سازی پر کام کر رہی ہے۔ اس پر آغاز سے ہی سوچ بچار اور پھر اس سارے عمل کو مکمل کرنے میں پہلے ہی وقت زیادہ لیا جا چکا ہے۔ مختلف فورم پر طویل گفتگو اور مشاورت کے بعد اس بل پر حال ہی میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ ازدواج میں سے کسی کے تبدیلی مذہب سے ہندو شادی کے اختتام سے متعلق حال ہی میں سامنے آنے والے تنازع کے باعث اس انتہائی ضروری قانون کی منظوری میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔ یہ تنازع حقائق کی غلط بیانیوں اور نظریاتی غلط فہمیوں پر مبنی ہے۔ اس پہلو سے شادی کے اختتام کا معاملہ دانشمندانہ طرزِ عمل کا متقاضی ہے کیونکہ یہ مطالبہ ہندو اکثریت کے ملک بھارت میں ہونے والی قانون سازی کے مطابق یہاں کا ہندو قانون دان کر رہا ہے۔ اس عمل میں عدالت کی مداخلت فرد اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے حفاظت کا کام کرے گی۔ تاہم شادی کے اختتام کے لیے درخواست کا حق ازدواج میں سے ہر فریق کو ہونا چاہیے۔

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے