یو ایم ٹی کے طلباء کے ساتھ افریقہ پرتحقیقی عنوانات کے بارے میں مشاورتی پروگرام

یو ایم ٹی کے طلباء کے ساتھ افریقہ پرتحقیقی عنوانات کے بارے میں مشاورتی پروگرام

آئی پی ایس کے پروجیکٹ’افریقہ کا ادراک‘ ( انڈر اسٹینڈنگ افریقہ)   کے تحت یو ایم ٹی  لاہورکے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں پڑھنے والے ایم فل کے طلباء کے ساتھ ’برین اسٹارمنگ ریسرچ آییڈیاز‘ کے موضوع پر  25 اگست  2021 کو ایک سیشن ہوا۔  

 BRI-with-UMT-students

سیشن میں حصہ لینے والے طلباء نے افریقہ کے بارے میں اپنے تحقیقی مقالوں پر تبادلۂ خیال کیا  جو ان کے اساتذہ نے انہیں تفویض  کر رکھے ہیں۔ آئی پی ایس کے پینل میں سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ ایمبیسیڈر ( ریٹائرڈ)  تجمل الطاف، سی آئی پی ایس نسٹ  کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر طغرل یامین ، جی ایم آپریشنز  آئی پی ایس   نوفل شاہ رخ  اورریسرچ آفیسر آئی پی ایس کلثوم بلال  شامل تھیں۔

تجمل الطاف نے افریقہ کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ اس جائزے میں انہوں نے  براعظم افریقہ کے جغرافیے، ثقافت ، معاشرے اور سیاسی و معاشی صورتحال کا احاطہ کرتے ہوئے افریقہ میں امن قائم کرنے کے  لیے اقوام متحدہ کے امن مشن اور ڈیکولونائزیشن میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے جیو اسٹریٹجک ، جیو اکنامک اور پبلک ڈپلومیسی کے میدان میں افریقی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کے مواقع اوراس میں حائل  چیلنجوں کی بھی نشاندہی کی۔

ڈاکٹر طغرل یامین نے تفویض کردہ موضوعات کے خیالات کو محدود کرنے کی ضرورت پر زور دیا  اور طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے موضوعات کے تحقیقی سوالات اور طریقہ کار کو بہتر بنائیں۔

پینل نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موضوعات کو پاکستان کی طرف سےبنائی گئی’افریقہ پر توجہ پالیسی‘ ( اِنگیج افریقہ) کے مطابق رکھیں اور اس کے تحت پاکستان کے لیے موجود مواقع اور چیلنجز کو نمایاں کریں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے