ہندوتوا: ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی
ادارت: خالدرحمٰن ایڈیشن: اول سال: 2019 صفحات: 154 جلد بندی: پیپر بیک آئی ایس بی این: 3-782-448-969-978 ناشر: آئی پی ایس پریس قیمت: 900 روپے |
انتہا پسندی کسی بھی طرح سے نیا رجحان نہیں ہے۔ یہ بھی بخوبی جانا جاتا ہے کہ انتہاپسندی اور تشدد ہندوستانی سیاست میں مرکزی کردار رہے ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور ان کی بے حرمتی کے واقعات کے خلاف کوئی رکاوٹیں موجود نہیں ہیں۔ اگرچہ ایسی صورتِ حال بار بار ہونے کے باوجود عام طور پر تشدد اور بے حرمتی کے واقعات نظرانداز ہو جاتے تھے تاہم اب حکومت کی سرپرستی حاصل ہو جانے کے باعث سب کو نظر آتے ہیں۔
یہ وہ مجموعی تناظر تھا جس پر آئی پی ایس نے اس موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمینار کی میزبانی کی۔ ہندوتوا کا تعارف، اس کی ابتدا، اس کے معاشی اور سیاسی پہلوؤں ملک کے اندر اور دنیا بھر کے لوگوں کی طرف سے دیے گئے ردعمل سمیت بہت سے انتہائی اہم موضوعات پر 20 سے زیادہ مقالہ جات اور تقاریر اس سیمینار میں پیش ہوئیں۔ ”ہندوتوا – ہندوستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی“ میں اس سیمینار کی کارروائی کو ایک جلد میں دستاویزی شکل دے دی گئی ہے۔ ماہر مضمون نگاروں کی مدد اور ان کی مفید آراء کے ساتھ تقاریر کی تدوین کرکے انہیں مضامین کی شکل دے دی گئی ہے۔
کچھ مصنف کے بارے میں
خالد رحمٰن آئی پی ایس کے ایگزیکٹو پریزیڈنٹ اور ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ کے تحقیقی جرنل پالیسی پرسپیکٹو کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بیس کے قریب کتابوں اور بہت سے تحقیقی مقالوں کے مصنف بھی ہیں۔
جواب دیں