کامیاب زندگی۳ – صحت مند رویہ اپنائیں!
مصنف: خالد رحمان
|
|
اشاعتی سلسلہ ”کامیاب زندگی“تمام تر پیرائیہ رویوں کو تبدیل کرنے اور شخصیت کی تعمیر سے متعلق ہے۔ ہمیں اپنا آپ مشاہدہ کرنے کا موقع ملتا ہے ان واقعات سے جو ہمارے اردگرد رونما ہوئے ہوتے ہیں، اس گفتگو سے جو ہم ان سے سنتے ہیں جن کا ہم ایک حصہ ہیں، ان لوگوں سے جن سے زندگی میںملاقات ہوئی ہوتی ہے یا جن سے تاریخ کی کتابوں یا روزمرہ مطالعہ میں سامنا ہوا ہوتا ہے۔ یہ تمام عوامل وقت کے استعمال، فرد کے کردار اور اجتماعی رویے کے نقطہ نظر سے ہمارے خیالات اور سوچ کی تعمیر پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
’کامیاب زندگی‘سیریز کی تیسری اشاعت کا عنوان ہے ”صحت مند رویہ اپنائیں“۔ یہ بھی اپنے پیش رو عنوانات کی طرح ایسے مضامین کا مجموعہ ہے جو ہلکے پھلکے انداز میں لکھے گئے ہیں اور جن کا مقصد زندگی کے رویوں میں بہتری لانا ہے۔ وہ رویے جو ہماری سوچ سے آغاز پاتے ہیں، جو ہم اپنے بڑوں، بچوں اور زندگی میں سامنے آنے والے دیگر افراد کے ساتھ تعلقات میں روا رکھتے ہیں۔ یہ مضامین اس کوشش کا اظہار ہیں جو ہماری عادتوں اور طرزِ زندگی میں اپنائی گئی سوچ پر اس طرح اثر انداز ہو کہ ہمیں ایک کامیاب زندگی کی طرف لے جائے۔
کتاب میں جمع کردہ مضامین بنیادی طور پر انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمٰن کی وہ مختصر تقاریر ہیں جو ریڈیو پاکستان میں ان کے پروگرام ’روشنی‘کے لیے تیار کی گئی تھیں۔
جواب دیں