پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول اور مواقع

Investment-Pakistan-Thumb

پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول اور مواقع

InvestmentClimateinPakistan

 چینی وفد کے ارکان کو پاکستان میں موجودہ اور ابھرتے ہوئے کاروباری امکانات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کا بھی تذکرہ ہوا کہ پاکستان میں مینوفیکچرنگ، الیکٹرانکس اور ٹیکسٹائل جیسے مختلف شعبوں میں 700 چینی کمپنیاں پہلے ہی سے کام کر رہی ہیں۔ حالیہ سالوں میں پاکستان کے اندر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے لیے مواقع اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ انہوں نے لاہور میں چائنا-پاکستان چیمبر آف کامرس کے نام سے اپنا چیمبر آف کامرس بھی تشکیل دے دیا ہے۔

اجلاس میں ان عوامل پر نظر ڈالی گئی جن کے باعث پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے پُرکشش مواقع موجود ہیں۔ ان میں پاکستان کا تزویراتی محل وقوع سب سے  نمایاں ہے جو اسے ایشیا اور وسط ایشیا کے ممالک کے ساتھ جوڑے ہوئے ہے۔ ملک کی ساٹھ    فی صد آبادی نوجوان افرادی قوت پر مشتمل ہے۔ ملک میں سائنس دانوں، انجینئروں، بینکاروں، وکلاء اور دیگر پیشہ وَر افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ اقتصادی صورتِ حال بہتری کی طرف رواں دواں ہے۔ ملک میں ایک مضبوط سٹاک مارکیٹ وجود رکھتی ہے اور ملک بھر میں اقتصادی زونز کی نمایاں تعداد موجود ہے۔

اجلاس میں زراعت، توانائی، پلانٹ مینوفیکچرنگ، جہاز سازی، ذرائع نقل و حمل، رئیل اسٹیٹ جیسے شعبوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بڑے بڑے گوداموں کی تعمیر جیسے شعبوں کی نشاندہی کی گئی جن میں چینی سرمایہ کاروں کے لیے پُرکشش مواقع  موجود ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے