پاکستان میں روبوٹکس تعلیم کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Robotics

پاکستان میں روبوٹکس تعلیم کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 Robotics MoU 1

متحدہ عرب امارات (UAE) میں قائم ایک معروف ٹیکنالوجی فرم(Time Dimensions Middle East & Africa (TDMEA جس کے پاس جنوبی کوریا روبوٹکس ایجوکیشن برانڈ Robo Tami کے خصوصی علاقائی حقوق موجود ہیں — نے (AFAQ(Association for Academic Quality اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے ساتھ 7جون 2018ء کو ایک سہ فریقی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تاکہ پاکستان میں پرائمری سطح کی تعلیم سے یونیورسٹی تک روبوٹکس اور مصنوعی انٹیلی جنس تعلیم فراہم کی جا سکے اور اسے فروغ دیا جا سکے۔

اس مشترکہ منصوبہ، جس میں آئی پی ایس ایک سہولت کار کے فرائض انجام دے گا، کا مقصد پاکستان کے تعلیمی شعبے کوروبوٹکس اور مصنوعی انٹیلی جنس تعلیم کے نصاب، تربیت اورلیبارٹری کی فراہمی ہے تاکہ آنے والی نسلوں اور مملکت کو چوتھے صنعتی انقلاب کی طرف سے پیش آنے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

جنوبی کوریائی تعلیمی نظام کے ایک خالصتاً مقامی ماڈل ’روبوٹامی‘ کا منفرد پہلو یہ ہے کہ یہ سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور میتھمیٹکس(STEAM) کا نظریاتی اور روبوٹکس کا پریکٹیکل کی حیثیت سے ارتکاز ہے۔ ’روبوٹامی‘ سکولوں، کالجوں، سائنس اور انجینئرنگ کی یونیورسٹیوں اور تکنیکی تعلیم کے اداروں میں روبوٹک تعلیم کا ایک ہی چشمے سے سیراب کر دینے والا مکمل نصاب ہے۔

لاہور میں واقع آفاق کے مرکزی دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے والے افراد میں TDMEA کے جنرل منیجر اور روبوٹامی مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور پاکستان کے سربراہ خالدالاسوادی، CEO آفاق شاہد وارثی اور آئی پی ایس کے جنرل مینجر آپریشنز نوفل شاہ رُخ شامل تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے