نیپرا حکام کے ساتھ آئی پی ایس کی حالیہ سٹڈی سے متعلق مشاورتی اجلاس
آئی پی ایس کی تحقیقاتی ٹیم کے پانچ رکنی وفد نے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ کی سربراہی میں انسٹی ٹیوٹ کے انرجی ، واٹر اینڈ کلائمیٹ چینج پروگرام کی نمائندگی کرتے ہوئے 26 نومبر 2020 کو نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کے صدر دفتر اسلام آباد کا دورہ کیا اور ریگولیٹری باڈی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس میں آئی پی ایس کی ایک حالیہ سٹڈی ’Barriers and Drivers of Solar Prosumage: A case Study of Pakistan ‘ پر گفتگو کی۔
اجلاس میں نیپرا کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل (لائسنسنگ) امتیاز حسین بلوچ، کنسلٹنٹ قابل تجدید توانائی ڈاکٹر عرفان یوسف، ڈائریکٹر (لائسنسنگ) محمد رفیق صدیق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیرفز) شاہد منیر نے کی۔
اس موقع پر آئی پی ایس کی ریسرچ آفیسر (انرجی ، واٹر اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیسک) نائلہ صالح ، ایم حمزہ نعیم اور سارہ سمیت ٹیم کے دیگر ممبران نے ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔
اسٹڈی کے نتائج اور پالیسی کی سفارشات کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیپرا کے عہدیداروں نے کچھ قابل قدر آراء اور ہدایات شیئر کیں۔ انہوں نے آئی پی ایس ٹیم سے درخواست کی کہ وہ نیٹ میٹرنگ پرڈسکوز کے ضوابط کے لیےمطلوبہ نظر ثانی کے قوانین جیسےاہم پالیسی امورپر مزید تعلیمی معلومات فراہم کرے۔
جواب دیں