قازقستان میں جدیدیت کی تیسری لہر

irfan shahzad in Kzak embassy thumb

قازقستان میں جدیدیت کی تیسری لہر

irfan-shahzad-in-Kzak-embassy-thumb

آئی پی ایس کے لیڈ کوآرڈینیٹر عرفان شہزاد نے 17مارچ 2017ء کو اسلام آباد میں قازقستان کے سفارت خانے میں منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کیا۔ ان کا موضوعِ خطاب تھا ”قازقستان میں جدیدیت کی تیسری لہر“۔

عرفان کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں اعلان کردہ اقدامات پر اگر من و عن عملدرآمد ہو سکا تو یہ قازقستان کو ترقی کی موجودہ سطح سے کئی درجے اوپر لے جائیں گے۔

ان کی رائے میں قازق حکومت کے اعلان کردہ اقدامات تبدیل ہوتے عالمی اقتصادی حالات اور خطے میں رونما ہونے والے ترقیاتی عوامل کے بھی عکاس ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کیونکہ یہ تمام اعلانات ان آئینی اصلاحات کے عمل کے ساتھ آئے ہیں جن میں اختیارات پارلیمنٹ اور گورنمنٹ کو منتقل کیے گئے ہیں اس لیے مثبت اثرات کی توقع کی جانی چاہیے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے