صوبہ ین آن کی اکیڈمی آف کامرس اور آئی پی ایس کے درمیان ایم او یو پر دستخط
چین کے صوبہ ین آن سے اکیڈمی آف کامرس کے 10رکنی وفد نے یکم دسمبر 2016ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا دورہ کیا اور دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور اشتراک کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے۔
صوبہ ین آن کے کامرس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ژوفے کی سربراہی میں آنے والے چینی وفد کو آئی پی ایس کی ریسرچ کے مختلف موضوعات بالخصوص اس کے چائنا پروگرام پر بریفنگ دی۔
ایک دوسرے کی خوبیوں اور مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں اداروں نے ایک پائیدار، پیشہ ورانہ تعلق قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی ترقی، تعاون اور ہم آہنگ سازی کے لیے ایسی سرگرمیوں پر کام کیا جائے جو صلاحیتوں کی تعمیر میں معاون ہوں۔ اس مقصد کے لیے جو میدان چنے گئے ان میں باقاعدگی یا تواتر سے باہمی تبادلہ پر مبنی سرگرمیاں، باہمی تعلیمی تحقیق اور تبادلے کے پروگرام، ثقافتی تبادلہ کو بہتر بنانے کے لیے باہمی ثقافتی تحقیق، تجارتی تبادلے کو بہتر بنانے کے لیے دوطرفہ تجارتی تحقیق، سائنسی تحقیق کے لیے موضوعات کی نشاندہی اور ان پر تحقیق کا آغاز اور چین اور جنوبی ایشیا کے تھنک ٹینکس کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے مختلف امور کی نشاندہی شامل ہیں۔
جواب دیں