’تنازعات کی رپورٹنگ‘ پر نسشت
آئی پی ایس لیڈ (The Learning, Excellence and Development Program of IPS) نے رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا سائنسز (RIMS) کے تعاون سے RIMS میں 23 فروری 2018ء کو ”تنازعات کی رپورٹنگ“ کے موضوع پر ایک نشست کا انعقاد کیا۔
اس سیمینار سے ممتاز کشمیری صحافی سیدافتخار گیلانی نے خطاب کیا جو کہ روزنامہ نیوز اینڈ اینیلسز (DNA) بھارت کے بیوروچیف ہیں۔ مقرر نے تنازعات کی رپورٹنگ کے بارے میں فنی مہارت اور آگاہی پر تجاویز دیں۔ صحافت میں”تنازعات کی رپورٹنگ“ ایک خصوصی شعبہ ہے جو پاکستان جیسے ترقی پسند ممالک میں ابھی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
آئی پی ایس کے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رُخ اور رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا سائنسز کے ڈائریکٹر ریحان حسن نے بھی اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیا۔
جواب دیں