’تحقیقاتی اداروں کا کردار اور اہمیت ‘۔ لمزکے طلباء کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن

’تحقیقاتی اداروں کا کردار اور اہمیت ‘۔ لمزکے طلباء کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن

جہاں تحقیقی کام میں گہرائی اور جامعیت اس سے متفق ہونے کیے لیے ایک  سازگار ماحول کو جنم دیتے ہیں،وہیں اس سلسلے میں تحقیقی اداروں کے کردار  کو بھی کم نہیں کیا جا سکتا۔ 

 students-from-LUMS

جہاں تحقیقی کام میں گہرائی اور جامعیت اس سے متفق ہونے کیے لیے ایک  سازگار ماحول کو جنم دیتے ہیں،وہیں اس سلسلے میں تحقیقی اداروں کے کردار  کو بھی کم نہیں کیا جا سکتا۔  وہ علمی میدان کے کارکنوں، ماہرین، پریکٹیشنرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز  کے نیٹ ورک کی موجودگی کےباعث تحقیق کے نتائج کو پالیسی ساز حلقوں پر  اثرات کو مرتب کرنے کا ذریعہ ہو سکتے ہیں۔ 

تحقیقی اداروں  کے دیگر اہم  پہلوؤں  اور ان کے کرداراور اہمیت پر ہونے والی  درجہ بالاگفتگو 9 جون 2022 کولمز (لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز) سے آنے والے ان طلباء کے ساتھ ایک انٹر ایکٹو سیشن میں ہوئی   جنہوں نے اپنی یونیورسٹی میں ایک نیا تحقیقی مرکز قائم کرنے کا اقدام اٹھایا ہے۔

اس موقع پر جنرل مینیجر آئی پی ایس نوفل شاہ رخ نےتعلیم اور پالیسی سازی کے میدان میں تحقیقی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے آئی پی ایس کی مثال پیش کی جو ریسرچ سپروائزرز اور طالب علم تحقیق کاروں کوبامقصد اپلائیڈ ریسرچ  کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے اور پھر اسے پالیسی سازحلقوں  تک پہنچانے کے لیے پالیسی پریکٹیشنرز، فیلڈ ماہرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے رابطوں  کو سفارشات کا ذریعہ  بناتا ہے۔

چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن نے یونیورسٹی کے اندر ایک تحقیقی ادارہ قائم کرنے پر طلباء کے اقدام کو سراہا، اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایسے تحقیقی موضوعات پر کام کریں جو معاشرے سے متعلق ہوں اور اس کے لیے فائدہ مند ہوں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے