’انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن و پارلیمنٹ کا کردا ر ‘

’انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن و پارلیمنٹ کا کردا ر ‘

ڈاکٹر نسرین حسین پرویز، سابق صوبائی الیکشن کمشنر برائے بلوچستان، کے ساتھ  4 مارچ 2022 کو ’انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن و پارلیمنٹ کا کردار‘ کے موضوع پر ایک انٹرایکٹو گفتگو ہوئی۔

 Election-Reforms

ڈاکٹر نسرین حسین پرویز، سابق صوبائی الیکشن کمشنر برائے بلوچستان، کے ساتھ  4 مارچ 2022 کو ’انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن و پارلیمنٹ کا کردار‘ کے موضوع پر ایک انٹرایکٹو گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر پرویز صوبائی الیکشن کمشنر مقرر ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ انہوں نے اس موضوع پر ایک جائزہ پیش کیا کہ عام انتخابات کو عام لوگ کس طرح سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بات سامنے آئی کہ لوگوں کی طرف سے نظام پر عدم اعتماد کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ووٹ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، جس کا نتیجہ ووٹر ٹرن آؤٹ میں کمی کی شکل میں نکلتا ہے۔

بحث میں ملک کے سیاسی اور انتخابی نظام کے اندر رچ بس گئے مسائل، عمومی سماجی ذہنیت، ووٹر بیداری کے لیے پروگراموں کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط احتسابی طریقہ کار کی ضرورت کا بھی احاطہ کیا گیا۔

سپیکر نے اس کے علاوہ اصلاحات کے لیے کچھ تجاویز بھی پیش کیں جن میںحالات اور لوگوں کی امنگوں کے مطابق آئین کے متعلقہ سیکشنز پر نظرثانی کے ساتھ ساتھ مردم شماری کے بہتر طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ملک کے دیہی اور شہری علاقوں کو برابر کی اہمیت اور ہر علاقے میں انتخابی امیدواروں کی متناسب نمائندگی  کا طریقہ کار شامل تھیں۔         

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے