اسلام میں صنف، قانون اور معاشرہ

اسلام میں صنف، قانون اور معاشرہ

مصنف: ڈاکٹر انیس احمد

سال: 2019ء

صفحات: 158

زبان: انگریزی

آئی ایس بی این: 978-969-448-177-7

ناشر: آئی پی ایس پریس
قیمت: 600 روپے

 

کتاب کا تعارف

صنفی مساوات، حقوق اور شخصی آزادی کی حدود پر گفتگو گذشتہ دو دہائیوں سے ایک بین الاقوامی رحجان بن چکا ہے۔ معاصرانہ صنفی بحث پر مسلمانوں کا ردعمل یا تو لبرل سوچ کا حامل ہے یا قدامت پرستی پر مبنی اور یا پھر معذرت خواہانہ۔ جو لوگ اپنے آپ کو لبرل کہتے ہیں وہ قرآن کو سمجھنے میں ایک تبدیل شدہ نظرثانی کا نقطۂ نظر پیش کرتے ہیں۔ وہ انفرادیت، شخصی آزادی اور مردوں کے ساتھ عورتوں کی حسابی کتابی مساوات کا جواز قرآن میں تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ”اسلام میں صنف، قانون اور معاشرہ“ میں موجود مضامین کے ذریعے ان بنیادی مسائل کو سنجیدگی سے قرآن کے نقطۂ نظر سے سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کتاب میں لبرل بیانیہ کے ساتھ ساتھ روایتی نقطۂ نظر کا جائزہ لیتے ہوئے اخلاقی اصولوں پر مبنی ایک نظریاتی فریم ورک تجویز کیا گیا ہے تاکہ مساوات اور منصف مزاجی کے قرآنی تصور کی روشنی میں اس مسئلے کو سمجھا جائے اور اس کا حل سامنےلایا جائے۔

کچھ مصنف کے بارے میں

انیس احمد (پی ایچ ڈی) ایک سماجی سائنسدان اور تقابل ادیان اور مطالعہ اسلامیات کے ایک نامور پروفیسر ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور پاکستان سے باہر دنیابھر میں کئی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں علمی خدمات سرانجام دی ہیں اور ان میں نمایاں پوزیشنوں پر فائز رہے ہیں۔
وہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں نائب صدر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ وہ اسی یونیورسٹی میں دعوہ اکیڈمی کے بانی ڈائریکٹر جنرل، شعبہ سماجی علوم کے بانی سربراہ اور شعبہ اصول الدین کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر انیس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا (IIUM) کی فیکلٹی آف اسلامک ریویلڈ نالج اینڈ ہیومن سائنسز کے بانی سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس وقت وہ رفاہ بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بانی وائس چانسلر ہیں۔ وہ امریکہ اور کینیڈا کی ایسوسی ایشن آف مسلم سوشل سائنٹسٹ کے سابق سیکرٹری جنرل اور صدر بھی رہے ہیں۔ ان کے پاس یونیورسٹی آف سینرملائیشیا کی فیلوشپ ہے اور انہیں ان کی تعلیمی خدمات کے اعزاز میں قائداعظم گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔

یا کے مسلمان حضرت محمدﷺ کو بنی نوع انسان کے لیے اللہ تبارک تعالیٰ کے بھیجے گئے آخری نبی کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ہر وہ طبقہ جو اللہ تعالیٰ کی رہنمائی تلے زندگی بسر کرنے کا خواہاں ہے

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے