آئی پی ایس کی پاک چین دوستی کے ستّر سال پر ہونے والے ویبینار میں شرکت

آئی پی ایس کی پاک چین دوستی کے ستّر سال پر ہونے والے ویبینار میں شرکت

پشاور یونیورسٹی کے چائینا اسٹڈی سینٹر کی دعوت پر آئی پی ایس کے چئیرمین خالد رحمٰن نے ‘پاک چین آہنی دوستی کے 70 سال’ کے عنوان سے 10 جون 2021 کو منعقد ہونے والے ایک ویبینار میں شرکت کی۔

 IPS-partakes-in-a-webinar-on-70-Years-of-Pak-China-Friendship

پشاور یونیورسٹی کے چائینا اسٹڈی سینٹر کی دعوت پر آئی پی ایس کے چئیرمین خالد رحمٰن نے ‘پاک چین آہنی دوستی کے 70 سال’ کے عنوان سے 10 جون 2021 کو منعقد ہونے والے ایک ویبینار میں شرکت کی۔

پاک چین دوستی کے مختلف پہلووں پر روشتی ڈالنے کے غرض سے ہونے والے اس ویبینار میں دونوں ممالک کی طرف سے اعلیٰ اہلکاروں اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین نے شرکت کی۔

رحمٰن نے اس موقع پر ایک پریزینٹیشن پیش کی جس کا عنوان تھا ‘فرینڈز ان نیڈ اینڈ ڈیڈز’۔ پریزینٹیشن میں رحمٰن کا کہنا تھا کہ 1951 میں جب پاک چین تعلقات کی بنیاد ڈالی گئ تھی تو اس وقت کسی نے سوچا نہ تھا کہ یہ بظاہر ایک سفارتی قدم کس قدر پروان چڑھے گا۔ آج یہ دو طرفہ تعلقات نہ صرف ایک دوسرے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں بلکہ خظّے میں توازن، امن اور استحکام  قائم رکھنے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی احترام، اعتماد اور شراکت پر مبنی یہ تعلقات کسی بھی دو یا دو سے زائد ممالک کے بیچ پائیدار امن، تعاون، اور ترقی قائم رکھنے کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے