آئی پی ایس اور یونیورسٹی آف گوادر کی مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ؛ چیئرمین آئی پی ایس کی گفتگو

آئی پی ایس اور یونیورسٹی آف گوادر کی مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ؛ چیئرمین آئی پی ایس کی گفتگو

18 مئی 2022کو یونیورسٹی آف گوادر کی لائبریری میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس)، اسلام آباد اور یونیورسٹی آف گوادر (یو او جی)کے اشتراک سے آئی پی ایس کے چیئرمین خالد رحمٰن کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن ہوا ،جس کا موضوع تھا ’پالیسی کے عمل میں علمی حلقوں کا کردار‘ ۔

 IPS-Univ-of-Gwadar-sign-MoU

اپنے کلیدی خطاب میں،رحمٰن نے علمی حلقوں کےاس کردار کی اہمیت پر زور دیا جو وہ  رائے عامہ کی تشکیل اور قومی سطح پر پالیسی سازی کو آسان بنانے  میں ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف گوادر کےروشن مستقبل کی پیشن گوئی کرتے ہوئے، اس صلاحیت اور کردار کی نشاندہی کی جو ادارہ علاقے کے لوگوں کی بہتری میں ادا کر سکتا ہے۔

اس سے قبل دونوں اداروں کے درمیان تحقیقی سرگرمیوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔

چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اپنے اداروں کی جانب سے مفاہمت کی اس یادداشت پردستخط کیے۔ دستخط کی تقریب میں یونیورسٹی آف گوادرکے رجسٹرار دولت خان ،  خزانچی شفیع محمد بلوچ، یونیورسٹی آف گوادر میں ڈائریکٹر او آر آئی سی (آفس ​​آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن) صغیر نسیم، یونیورسٹی میں وائس چانسلرکےپی ایس او  رحمت اللہ اور آئی پی ایس کے ریسرچ آفیسر محمد ولی فاروقی نے بھی شرکت کی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے