آئی پی ایس، پی بی آئی کے مابین پاکستان میں بلاک چین سے متعلق آگاہی اور استعدادِ کار کو بڑھانے کے کے لیے مفاہمتی یادداشت
انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) اور پاکستان بلاک چین انسٹی ٹیوٹ (پی بی آئی) کے درمیان 1 اپریل 2022 کو مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان آئی سی ٹی سے متعلق پالیسی گورننس کو فروغ دینے اور ملک میں ابھرتی ہوئ جدید ٹیکنالوجیز ، خصوصاً بلاک چین کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے
انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) اور پاکستان بلاک چین انسٹی ٹیوٹ (پی بی آئی) کے درمیان 1 اپریل 2022 کو مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان آئی سی ٹی سے متعلق پالیسی گورننس کو فروغ دینے اور ملک میں ابھرتی ہوئی جدید ٹیکنالوجیز ، خصوصاً بلاک چین کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے
اس مفاہمتی یادداشت پر آئ پی ایس کی طرف سے ادارے کے جی ایم آپریشنز نوفل شاہ رخ جبکہ پی بی آئ کے طرف سے ادارے کے بانی اور سی ای او احمد منظور نے دستخط کیے، جب کہ دستخط کی تقریب، جو کہ آئ پی ایس میں منعقد ہوئی، اس میں چئیرمین آئ پی ایس خالد رحمن، آئ پی ایس میں آئ سی ٹی کے مشیر محمد نصر اللہ، اور بلاک چین کے ماہر رضوان سلیم سمیت ادارے کی تحقیقی اور انتظامی ٹیم کے اراکین بھی شریک تھے۔
جواب دیں