‘ گورننس سے متعلق اسلامی نقطۂ نظر’
چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے شعبہ قانون کے طلباء کے ایک گروپ کو ’طرزِحکمرانی پر اسلامی نقطۂ نظر‘ کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن دی، جو 11 مارچ 2022 کو اپنی فیکلٹی کے اساتذہ کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کر رہے تھے۔

اپنی پریزنٹیشن کے دوران، رحمٰن نے شرکاء کو اسلام کے مطابق حکمرانی کے بنیادی اصولوں کے ساتھ ساتھ اسلامی تاریخ میں خلافت کے نظام ، اس کے کردار اور شراکت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ مقرر نے سامعین کو اسلام کے معاشی ماڈل اور اسلامی نظام عدل کی بنیادی معلومات سے بھی روشناس کیا۔
قبل ازیں آئی پی ایس کے سینئر ریسرچ آفیسر سید ندیم فرحت نے انسٹی ٹیوٹ کے موضوعاتی پس منظر اور سرگرمیوں کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی، جس میں ادارے کے کچھ جاری کاموں، بالخصوص پاکستان میں مبینہ جبری مذہبی تبدیلی پر کیا گیا مطالعہ شامل تھا۔
جواب دیں