’پاکستان ترکی تعلقات‘ پر فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر حلیل ٹوکر کا لیکچر
29نومبر 2019ء کو آئی پی ایس کے توسط سے فاطمہ جناح وومن یونیورستی نے استنبول یونیورسٹی کے شعبہ اردو زبان و ادب کے پروفیسر ڈاکٹر حلیل ٹوکر کے ایک لیکچر کا اہتمام کیا جس کا موضوع تھا ’پاکستان ترکی تعلقات‘۔
29نومبر 2019ء کو آئی پی ایس کے توسط سے فاطمہ جناح وومن یونیورستی نے استنبول یونیورسٹی کے شعبہ اردو زبان و ادب کے پروفیسر ڈاکٹر حلیل ٹوکر کے ایک لیکچر کا اہتمام کیا جس کا موضوع تھا ’پاکستان ترکی تعلقات‘۔
اس موقع پر موجود یونیورسٹی کے طلباء اور یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹوکر نے تعلیمی اداروں کے کردار کی اہمیت سامنے رکھتے ہوئے پاکستان اور ترکی کے مابین مضبوط روابط استوار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی کی تین معروف یونیورسٹیوں، استنبول یونیورسٹی، انقرہ یونیورسٹی اور سلجوق یونیورسٹی نے اپنے کیمپس میں اردو زبان و ادب کے شعبوں کو قائم کیا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بھی ترکی زبان کے فروغ کے لیے اسی طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
سینئر آئی پی ایس ایسوسی ایٹ ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) تجمل الطاف نے جو کہ اس موقع پر ترک دانشور کے ساتھ اس پروگرام میں شریک تھے، رائے دیتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کو تعلیمی تبادلوں اور عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دے کر اپنے تعلقات کو مستحکم رکھنے کی ضرورت ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ٹوکر آئی پی ایس کے زیراہتمام اسلام آباد اور مظفر آباد میں کشمیر پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کے لے پاکستان کے دورے پر تھے۔
جواب دیں