پاکستان اورافغانستان کو اعتماد کی کمی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں: وائس چیئرمین آئی پی ایس

پاکستان اورافغانستان کو اعتماد کی کمی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں: وائس چیئرمین آئی پی ایس

وائس چیئرمین آئی پی ایس  ایمبیسیڈر (ر) سید ابرار حسین کو پاک افغان یوتھ فورم نے 13 مئی 2022 کو ’سٹوریز وی لِو بائی‘ کے عنوان سے ’پاک-افغان سٹوری ٹیلنگ سیریز‘کے 10ویں اجلاس میں تقریر کرنے کے لیے مدعو کیا تھا، جس کا مقصد افغانستان میں پاکستان کے لیے ان کی شاندار سفارتی خدمات کے دوران بصیرت افروز واقعات اور معلومات کا اشتراک کرنا تھا۔

VC-IPS 

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سید ابرارحسین نے کہا کہ پاکستان کئی سالوں سے افغانستان کو مسلسل انسانی امداد اور تعاون فراہم کر رہا ہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مثالی نہیں رہے ہیں کیونکہ افغانستان کے بعض طبقات پاکستان کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں اور دونوں اطراف کی عوام کو یہ سمجھنا چاہیے کہ بہت سی سماجی و ثقافتی مماثلتوں کے باوجود ایک دوسرے پر اعتماد کا فقدان دونوں فریقین کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کو اعتماد کے فقدان پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کرنے چاہییں۔

سابق سفیر نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے۔ جبکہ، انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہاکہ دونوں فریقین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو اس طرح تقویت دی جا سکتی ہے کہ سامان اور لوگوں کی سرحد پار نقل و حرکت میں اضافہ کو ممکن بنایا جائے۔اتنا ہی اہم  یہ ہے کہ چوکنا رہتے ہوئے بگاڑ پیدا کرنے والوں پر گہری نظر رکھی جائے تاکہ وہ دو پڑوسی ممالک کے درمیان دراڑ پیدا نہ کر سکیں۔  

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے