مقدس سرزمین میں امن و سکون کا حصول

مقدس سرزمین میں امن و سکون کا حصول

’مقدس سرزمین میں امن کا حصول‘ ایک ایماندارانہ تجزیے اور بھرپور مزاح پر مبنی یادداشتوں کی کہانی ہے۔ شمالی لندن کے مضافات سے زیتون کی سرزمین فلسطین پہنچنا ایک ایسی خاتون کے روحانی سفر کی داستان ہے

 

 

Finding-Peace-in-the-Holly-Land-

مصنف:            لارین بوتھ

صفحات:            304

قیمت:             2272 روپے

جلد:               غیرمجلد

زبان:              انگریزی

ISBN:                   978-1-84774-120-2

ناشر:              کیوب پبلشنگ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تعارف کتاب

’مقدس سرزمین میں امن کا حصول‘ ایک ایماندارانہ تجزیے اور بھرپور مزاح پر مبنی یادداشتوں کی کہانی ہے۔ شمالی لندن کے مضافات سے زیتون کی سرزمین فلسطین پہنچنا ایک ایسی خاتون کے روحانی سفر کی داستان ہے جو دور دراز کسی جگہ بیٹھی وہاں کے حالات و واقعات کے چشم دید مشاہدے کی متلاشی تھی۔ 1990 کی دہائی کی مشہور برطانوی سیاسی شخصیت اور سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کی سالی کی حیثیت سے لارین بوتھ شہری زندگی کی لطافتوں سے بھرپور آشنا تھی۔ تاہم عیسائیت پر ایک نرم رویہ رکھنے کے ناطے وہ مقدس سرزمین کی طرف بھی ایک جھکاؤ رکھتی تھی۔

سرزمین فلسطین کے دورے کا موقع ملنے پر اپنے کیتھولک عقیدے پر اعتقاد میں اضافہ کرنے کی بجائے، وہ حادثاتی طور پر زمین اور سمندر کے مہلک محاصرے کو توڑتے ہوئے لوگوں کی جدوجہد کے سحر میں گرفتار ہوگئی۔ حماس کے لوگوں کے ساتھ ہینڈبال کھیلتے اور ان کی روزمرہ زندگی میں صبروہمت کے شاندار مظاہرے نے انہیں ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔ ’مقدس سرزمین میں امن کا حصول‘ ایک دلچسپ ذاتی مشاہدے کی داستان ہے جو قارئین کی توجہ اس عالمگیر سوال کی جانب مبذول کرواتی ہے کہ ”آخر اس زندگی کا حاصل ہے کیا؟“ 

کچھ مصنف کے بارے میں

لارین بوتھ ایک صحافی اور براڈکاسٹر ہیں جنہوں نے بی بی سی ریڈیو لندن، برٹش مسلم ٹی وی، یو ایس ٹی وی اور اسلام چینل کے لیے کئی پروگرام پیش کیے ہیں۔ وہ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر عوامی سپیکر کی حیثیت سے اپنے خیالات و تجربات کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ ان کی گفتگو اور لیکچرز میڈیا کے تعصب، فلسطین پر غیرقانونی قبضہ اور خود ان کے اپنے قبول اسلام پر مرکوز ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے