”معاشیات کا تصور مختلف طرز پر: شناختی اور اختلافی ٹکرا ؤ “
آئی پی ایس نے قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ سکول آف اکنامکس کے ساتھ مل کر 20فروری 2019ء کو ایک اجلاس کا اہتمام کیا جس کا عنوان تھا ”معاشیات کا تصور مختلف طرز پر: شناختی اوراختلافی ٹکرا ؤ “۔
اجلاس سے خطاب ڈاکٹر نتاشہ کول نے کیا جو متفرق مضامین پر تعلیمی پس منظر رکھنے والی کشمیری نژاد برطانوی شہری اور ناول نگار ہیں۔ وہ لندن کی یونیورسٹی آف ویسٹ سنٹر میں سیاسیات و بین الاقوامی تعلقات کی ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی ہیں۔ وہ ایک روز قبل آئی پی ایس کی طرف سے منعقد کیے جانے والے بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کے لیے اسلام آباد کے دورے پر تھیں۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر کول نے کہا کہ سیاست کے مسائل کا معاشیات کے ساتھ انتہائی گہرا تعلق ہے جب کہ معیشت سب سے اہم چیلنج ہے اور حقائق پر مبنی معیشت کو پرکھنے کے لیے فہم و فراست کچھ نئی شکل میں درکار ہے۔ تاہم یہ سوال اٹھانے کی ضرورت ہے کہ یہ کس حد تک حقیقت پسندانہ ہے اور اس میں سے کتنا حصہ سماجی طور پر اخلاقیات کا تقاضا پورا کر رہا ہے۔ مزید برآں یہ سوالات موضوع کی جانچ پڑتال اور اس کی قدروقیمت پر گھومنے چاہییں ، تعداد، ہندسوں اور طبعی پہلوؤں پر نہیں۔
ڈاکٹر کول کے ساتھ جن افراد نے اجلاس سے خطاب کیا ان میں ڈاکٹر انور شاہ اسسٹنٹ پروفیسر سکول آف اکنامکس قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اور اکرام الحق آئی پی ایس ایسوسی ایٹ اور سی ای او سنٹرک کونسلٹنگ اسلام آباد شامل تھے۔
جواب دیں