لیڈکوآرڈینیٹر کی تہران میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت
آئی پی ایس کے لیڈ کوآرڈینیٹر عرفان شہزاد نے 26-25 جنوری 2017ء کو طبا طبائی یونیورسٹی تہران کی طرف سے چہابہار، سستان اور ایرانی صوبہ بلوچستان میں منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی جس کا موضوع تھا ”سلک روڈ اور ٹرانسپورٹ ڈپلومیسی“۔
انہوں نے اس کانفرنس میں اپنا پیپر پیش کیا جس کا عنوان تھا: “CPEC: A Catalyst for Transport Diplomacy in the Silk Road Region”۔ اس کے علاوہ انہوں نے Geo-Economics in the Region کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں سہولت کار کے فرائض بھی سرانجام دیے۔
اس دورے کے باعث چہابہار بندرگاہ اور اس سے وابستہ سارے ڈھانچے کی ترقیاتی منصوبہ بندی اور موجودہ صورتِ حال کو سمجھنے کا بہترین موقع میسر آیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سرحد پر واقع ایرانی بلوچستان میں معاشرت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔
جواب دیں