سی پیک کے توانائی کے منصوبے: ریگولیٹری اور معاشی پہلو
سی پیک کا آغاز ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب پاکستان کو توانایَ کی ترسیل اور اس کے عدم تحفظ سے متعلق شدید چیلنجز درپیش تھے۔ البتہ توانایَ سے متعلق کوئ بڑا سمجھوتہ کرنے سے پہلے ںیپرا کو چاہیے کہ وہ اپنی خود مختاری کو برقرار رکھتے ہوےَ اور مارکیٹ شفٹ کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوےَ ٹیرف ری ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نظر ثانی شدہ درخواستوں کو ایک دفعہ پھر جانچ لے۔ توانایَ کے صارفین کے حقوق کی حفاظت کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، جبکہ گردشی قرضوں سے متعلق مسلسل درپیش مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے بھی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
جواب دیں