سینئیر جرنلسٹس ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی اور سعود ساحر کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پُر کرنا آسان نہ ہو گا: پروفیسر خورشید احمد
معروف صحافی ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی اور سعود ساحر کی یکے بعد دیگرے ہونے والی وفات پر سابق سینیٹر اور انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے بانی چئیرمین پروفیسر خورشید احمد نے مرحومین کے اہلِ خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور اللّہ کے حضور مرحومین کی مغفرت اور جنت میں ان کے اعلیٰ درجات کے لیے دعا کی۔ 4 نومبر 2020 کو جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں پروفیسر خورشید احمد کا کہنا تھا کہ صحافت کے میدان میں مرحومین کی بیش بہا خدمات کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا جبکہ صحافتی دنیا میں ان دونوں کے وِصال سے پیدا ہونے والا خِلاء پُر کرنا آسان نہیں ہو گا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی، جو کہ ماہانہ میگزین اردو ڈائجسٹ کے چئیرمین، کاروانِ علم فاونڈیشن کے بانی، تحریکِ پاکستان کے متحرک کارکن اور معروف صحافی الطاف حسن قریشی کے چھوٹے بھائ تھے، سوموار کے روز 92 سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے ، جبکہ اپنی شاندار صحافتی کیرئیرکے دوران بہت سے اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھانے والے سعود ساحر بروز منگل اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے۔
جواب دیں