رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی میں ڈاکٹر ایکیس کا امریکی پالیسیوں پر لیکچر
آئی پی ایس نے 20 فروری 2019ء کو امریکی پالیسیوں پر امریکہ کے ماہر تعلیم اور دانشور ڈاکٹر ایکیس کلیٹزیڈس کے ایک لیکچر کا اہتمام رفاہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی (RIPP) میں کیا۔
معروف دانشور ”امریکی خارجہ پالیسی: ایک دستاویزی اور حوالہ جاتی گائیڈ“ نامی کتاب کے مصنف اور یونیورسٹی آف سنٹرل میسوری امریکہ کے شعبہ گورنمنٹ، بین الاقوامی مطالعہ اور لسانیات میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر ہیں۔
پروفیسر ایکیس نے ”سرد جنگ کے بعد جنوبی ایشیا کے لیے امریکی پالیسیاں“ کےموضوع پر ایک لیکچر دیا جس میں انہوں نے خصوصی طور پر افغانستان، پاکستان اور بھارت کے لیے امریکہ کی موجودہ پالیسیوں پر گفتگو کی۔ انہوں نے افغانستان کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا قبرستان قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پاس اب اس ملک سے نکل جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا۔ مقرر نے امریکہ اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یکساںسوچ کے مالک ٹرمپ اور مودی کا جوڑ پاکستان کے لیے مسائل پیدا کرتا رہے گا۔
جواب دیں