اوسلو، ناروے میں ڈی جی آئی پی ایس کے پروگرامات
ڈائریکڑ جنرل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز خالد رحمان نے 11 تا 15 جنوری 2016ء اوسلو یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف کلچرل اسٹڈیز اینڈ اوریینٹل لینگویجز کی دعوت پراوسلو(ناروے) کا دورہ کیا جہاں انھوں نے 12 جنوری 2016ء کو ” پائیدار ترقی کے اہداف- اسلام اور پاکستان” کے موضوع پر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انھوں نے مقامی ثقافت، مذہبی عقائد، وغیرہ جیسے عوامل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سازگار پالیسی فریم ورک اور قانون سازی کے زریعے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسی موضوع پر ایک تحقیقی مقالہ بھی پیش کیا جو پاکستانی معاشرے کے حوالے سے لکھا گیا ہے۔ یہ مقالہ معمولی ردو بدل کے ساتھ دیگر مسلم معاشروں میں بھی قابل عمل ہے۔اس دوران 14 جنوری کو انھوں نے نارویجین انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز میں بھی ” مشرق وسطیٰ کے بحران-پاکستان اور اسلام” کے موضوع پر خطاب کیا۔ اپنی گفتگو میں مشرق وسطی کے حالیہ واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے موجودہ بحرانوں کےحوالے سے پاکستان کی حکمت عملی اور اس سلسلے میں ملک کے لئے میسر مختلف ممکنہ پالیسی فیصلوں کی وضاحت کی
جواب دیں