اسلام اور غیر جانبدارانہ انسانی خدمت
جلد: غیر مجلّد صفحات: 322 زبان: اردو ایڈیشن: 2022 آئی ایس بی این: 0-824-448-969-978 پبلشر: آئی پی ایس | آئ سی آر سی |
کتاب کا تعارف
‘اسلام اور غیر جانبدارانی انسانی خدمت’ کے عنوان سے شائع کی جانے والی یہ کتاب آئ پی ایس اور آئ سی آر سی کی ایک مشترکہ قومی کانفرنس ‘اسلام اور انسانی خدمات: امکانات و مسائل‘ میں پیش کردہ تقاریر اور مقالوں پر مبنی ہے ، جس کا انعقاد 24-25 نومبر 2021 کو کراچی میں کیا گیا تھا۔
کانفرنس کے پیغام کو وسیع تر سامعین تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ اس کتاب کا بنیادی مقصد اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انسانیت کے حوالے سے افہام و تفہیم اور تعاون کے مواقع، احترام انسانیت اور انسانی خدمات کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔
2022 ء میں شائع ہونے والی یہ کتاب آئ پی ایس (انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد) اور آئ سی آر سی (انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس) کی اس نوعیت کی دوسری مشترکہ کاوش ہے۔ اس سے قبل 2021ء میں بھی دونوں اداروں نے ‘اسلام اور تکریم انسانیت کے اصول’ کے عنوان سے ایک کتاب مشترکہ طور پر شائع کی تھی۔
جواب دیں