آئی پی ایس کے مندوبین کاگوادر میں دیہی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل کا دورہ کیا
آئی پی ایس کے ایک وفد نے ادارے کے چیئرمین خالد رحمٰن کی سربراہی میں 20 مئی 2022 کو گوادر میں دیہی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل(آر سی ڈی سی) کا دورہ کیا اور اس کے اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
آئی پی ایس کے ایک وفد نے ادارے کے چیئرمین خالد رحمٰن کی سربراہی میں 20 مئی 2022 کو گوادر میں دیہی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کونسل(آر سی ڈی سی) کا دورہ کیا اور اس کے اراکین کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
اس میٹنگ میں ہونے والی گفتگو میں گوادر کے لوگوں کو درپیش مختلف مسائل اوران کے خدشات کوزیر بحث لایا گیا۔ شرکاء نے ان مسائل کی اکثریت کو گورننس کے مسائل کے پس منظر میں بیان کیا، جبکہ وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر سیاسی عدم استحکام کو اس صورت حال کی بنیادی وجہ قرار دیا ۔ مثال کے طور پر نشاندہی کی گئی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف گزشتہ چار سالوں میں تیسری بار تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے اور اس قسم کی سیاسی غیر یقینی صورتحال براہ راست صوبے میں گورننس کے مسائل کا باعث بنتی ہے۔
اس کے علاوہ دورہ کرنے والے آئی پی ایس وفد کو گوادر گرائمر اسکول، کلب کے آڈیٹوریم اور آر سی ڈی سی کی لائبریری کا دورہ کرنے کا بھی موقع ملا۔
میٹنگ کا اختتام چیئرمین آئی پی ایس کے ساتھ ہوا جس میں آئی پی ایس پریس کی حال ہی میں شائع شدہ کتاب ’بلوچستان کی صورت حال: مسائل کی نوعیت، اسباب اور حل‘ کونسل کے اراکین کو پیش کی گئی۔
جواب دیں